28 فروری 2013 - 20:30

بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عالمی اداروں کی خاموشی کے تحت آل خلیفہ کا ظلم و ستم جاری ہے۔

ابنا:  ادھر آل خلیفہ کی عدالت نے سات انقلابی رہنماوں کو دس دس برس کی قید کی سزا سنائي ہے۔ ان افراد کو حکومت کے خلاف پرامن مظاہروں میں گرفتار کیا گيا تھا۔ درایں اثنا آل خلیفہ کی عدالت نے دو پولیس اھلکاروں کو جو مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرنے میں ملوث تھے بری کردیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے آل خلیفہ کی عدالت کی فریب کارانہ کارکردگي کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی عدالت نے عوام کو سرکوب کرنے والوں، جسمانی ایذائيں پہنچانے والوں اور انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث افراد کو بری کردیا ہے۔ دراصل آل خلیفہ نے انسانی حقوق کے نام پر جو مراکز قائم کئے ہیں وہ محض نمائشی اور کھوکھلے ادارے ہیں اور رائے عامہ کو حقائق سے منحرف کرنے کے لئے جھوٹی رپورٹیں نشر کرتے ہیں۔ عالمی اداروں کی خاموشی کو مزید معنی خیز بناتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سربراہ ناوی پلئي نے بحرین کی بحرانی صورتحال کو نظر انداز کرتے ہوئے شام، لیبیا، تیونس اور مصر و یمن میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا  اظہار کیا ہے۔ ادھر آل خلیفہ نے انقلابی خاتوں رہنما زینب الخواجہ کو مزید تین ماہ قید کی سزا سنائي ہے۔